پاکستان
11 دسمبر ، 2016

کراچی میں سول ڈیفنس کا ادارہ غیرفعال ہوگیا

کراچی میں سول ڈیفنس کا ادارہ غیرفعال ہوگیا

کراچی میں سول ڈیفنس کا ادارہ غیرفعال ہوگیا، ادارہ کراچی سمیت سندھ بھر میں 70 فیصد عملے کی کمی سے دوچار ہے، مشینری تو دور کہیں جانا ہو توعملے کو گاڑیاں تک میسر نہیں ہیں۔

شاپنگ سینٹرز ہوں یا ہوٹلز یا پھر اپارٹمنٹس، کراچی میں بلند عمارتیں مسلسل تعمیر کی جارہی ہیں، اس حوالے سے انتظامیہ کا دعویٰ یہی ہوتا ہے کہ ان عمارتوں میں آگ بجھانے کے آلات بھی ہیں اور ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بحفاظت نکلنے کیلئے ایمرجنسی ایگزٹ بھی ہے، ان تمام چیزوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرنے والے ادارے سول ڈیفنس کا اپنا حال یہ ہے کہ نہ مطلوبہ مشینری ہے، نہ گاڑیاں اور نہ ہی مناسب عملہ، بس نام رکھ کر کام چلایا جارہا ہے۔

سول ڈیفنس کے اعلیٰ حکام کے مطابق کم وسائل کے باعث تربیت فراہم کرنے اور بلڈنگس کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام بھی محدود ہوگیا ہے۔ محکمے کو فعال بنانے کے لئے نہ صرف مزید بھرتیوں بلکہ مشینری فراہم کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :