کاروبار
13 دسمبر ، 2016

گندم کی امدای قیمت 1300روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ

گندم کی امدای قیمت 1300روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدای قیمت 1300روپے فی چالیس کلو گرام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ گندم کی امدادی قیمت میں دو سال قبل اضافہ کیا گیا تھا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملکی ضروریات سے اضافی گندم اور اس سے بننے والی اشیاء کی درآمد میں 31دسمبر تک توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جبکہ چھوٹے کسانوں کے لئے کراپ انشورنس سکیم کو ٹیکس سے استثنی اور لائیو اسٹاک انشورنس سکیم کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے استثنا دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو چین کے ایگزم بینک سے قرضہ لینے کی منظوری دے دی، یہ قرضہ انہیں شرائط پر ہو گا جن پر صوبائی حکومتوں نے قرضے لیے، قرضے میں کرنسی کی قیمتوں میں ردوبدل پاکستان اٹامک انرجی کمیشن برداشت کرے گا۔

کمیٹی نے نشپا گیس آئل فیلڈ سے 83 سے 84 ایم ایم سی ایف ڈی گیس زیادہ نکالنے کی منظوری دی۔ای سی سی نے اصولی طور پر اوگرا آرڈیننس 2009 کی منظوری دے دی۔

آرڈیننس کے تحت سیلز ٹیکس کی وصولی کا نظام تبدیل نہیں ہو گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بلوچستان حکومت کو بگٹی گیس فیلڈ سے کان کنی کے معاہدے کی منظوری بھی دے دی۔

مزید خبریں :