14 دسمبر ، 2016
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کل سے برسبین میں شروع ہوگا جہاں کی کنڈیشنز بیٹسمینوں کےلیے پریشان کن ہوں گی، پھر گرین وکٹ پنک بال اور فلڈ لائٹس سب ہی کچھ بولرز کے حق میں ہیں۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم برسبین گابا کے تاریخی ٹیسٹ کےلئے تیار ہے،جہاں مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ فلڈ لائٹس میں گلابی گیند سے بھی ہوگا۔پاکستان کی اسٹرنتھ بولنگ اٹیک ہوگاجس میں شامل ہیں وہاب ریاض ،محمد عامر، سہیل خان اور راحت علی کےساتھ مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ بھی بھی ہوں گے۔
گابا کی وکٹ اور کنڈیشنز تو فاسٹ بولرز کے لیے سود مند ہیں لیکن میچ جیتنےکےلیے رنز تو کرنا ہی ہوں گےاور اس کا دارومدار ہے اظہر علی یونس خان مصباح الحق اسد شفیق کی بیٹنگ پر پھر نوجوان بیٹسمینوں کو بھی اپنا آپ منوانا ہوگا۔
دوسری جانب میزبان ٹیم آسٹریلیا ہے گابا میں 27 ٹیسٹ میچز میں ناقابل شکست ہے جس ٹیم میںبہترین بیٹسمین بھی ہیں اور کمال کے بولرز بھی۔شاہینوں اور کینگروز کے درمیان یہ تاریخی پنک بال ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔