پاکستان
15 دسمبر ، 2016

جنید جمشید کی اہلیہ نیہا لاہور میں سپرد خاک

جنید جمشید کی اہلیہ نیہا لاہور میں سپرد خاک

 

معروف نعت خواں جنید جمشید کو کراچی میں جبکہ ان کی اہلیہ نیہا جنید کو بھی آج نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہورمیں سپرد خاک کردیا گیا۔

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی نیہا جنید کی میت صبح سی ایم ایچ سے ان کی والدہ کے گھرعسکری ٹین منتقل کی گئی ، نماز ظہر کے بعد نیہا جنید کی نماز جنازہ مسجد سے متصل گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں نیہاجنید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کیولری گراؤـنڈ قبرستان منتقل کی گئی جہاں انہیں سپردخاک کردیا گیا، فیملی ذرائع کے مطابق نیہاجنید کی رسم قل ہفتے کو عسکری 13 راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

مزید خبریں :