پاکستان
17 دسمبر ، 2016

حیدرآباد:آئل ٹینکر الٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

حیدرآباد:آئل ٹینکر الٹنے سے 10 افراد جھلس گئے

 

 

سپر ہائی وے پر نوری آباد کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد جھلس گئے، مقامی فائر بریگیڈ نے آگ بجھائی، کراچی سے بھی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق کراچی سے 44 ہزارلیٹر پیٹرول اور ڈیزل لے کر روانہ ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوا۔

ڈی ایس پی موٹر وے عمر بھٹو کے مطابق ڈرائیور آئل ٹینکر کو زیر تعمیر موٹروے کے متبادل راستے پر جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس کا ہائیڈرالک بریک سسٹم فیل ہوا جس کی وجہ سے ٹینکر چڑھائی سے تیز رفتاری میں ریورس ہوا اور بے قابو ہوکر الٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی ۔

فائر بریگیڈ فور ی طور پر موقع پر پہنچی اور مقامی افراد کی مدد سے آگ بجھائی ۔ اس دوران پولیس اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔ آگ بجھانے کے دوران دو پولیس اہلکار سمیت 10 افراد جھلس گئے۔ جن میں سے 7 اپنی مدد آپ کے تحت مقامی اسپتال پہنچے اور انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جھلسنے والے متعدد افراد کو کراچی بھی روانہ کردیا گیا۔

ڈی ایس پی موٹر وے عمر بھٹو کے مطابق آگ پر ایک گھنٹے میں قابو پالیا گیا۔ ٹینکر میں پیٹرول کا ایک پورشن مکمل جل گیا جبکہ ڈیزل کے پورشن اور ٹینکر کے کیبن کو جلنے سے بچا لیا گیا۔

کراچی فائر بریگیڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لئے کراچی سے بھی فائر فائٹرز اور ایک گاڑی کو نوری آبا دروانہ کیا گیا۔

مزید خبریں :