17 دسمبر ، 2016
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروق کو دھماکا خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
رکن صوبائی اسمبلی محمد کامران فاروق کو ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کامران فاروق پر دھماکا خیز مواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے اور اس کے خلاف تھانہ نبی بخش میں مقدمہ درج ہے۔مقدمہ سندھ رینجرز کے انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ملزم کا کہناتھا کہ اس پر سانحہ 12 مئی کے حوالے سے بھی کچھ الزامات لگائے گئے ہیں۔
کامران فاروق سے جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ اسپیکراسمبلی نے آپکو پیش ہونے کا کہا تھا کیوں نہیں ہوئے؟ توانہوںنے کہا کہ اس وقت مناسب وقت نہیں تھا۔