18 دسمبر ، 2016
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین نے اس وقت پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کیا ہے جب دہشت گردی اور توانائی بحران کا سامنا تھا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے ہاؤسنگ اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرح ترکی بھی دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کو مل کر شکست فاش دینا ہو گی۔