18 دسمبر ، 2016
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طریقے سے عمل درآمد نہیں ہوا ۔ اس سلسلے میں جتنا قصور وزارت داخلہ کا ہے اتنا ہی صوبوں کا بھی ہے۔
وہ ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری کتب میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے ۔ فاروق ستار نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر عدالتی کمیشن کی رپورٹ اہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر اقدامات کریں۔