19 دسمبر ، 2016
شارجہ میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ شارجہ میں چار مختلف مقامات پر ڈکیتی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈکیت نائیجرین شہری ہیں جو سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات آئے تھے،بینکوں کے اے ٹی ایم میں کیش کی گاڑیوں کو اسلحے کے زور پرلوٹا گیا تھا۔
گروہ انتہائی پھرتی سے کیش باکس لے کر فرار ہوجاتے تھے،پولیس حکام کے مطابق گروہ نے ڈکیتی کی ایک واردات شارجہ کے مشہور مال کے سامنے بھی کی۔