پاکستان
19 دسمبر ، 2016

30 دسمبر کو نشتر پارک میں جلسہ کریں گے، فاروق ستار

30 دسمبر کو نشتر پارک میں جلسہ کریں گے، فاروق ستار

 

قسیم سعید...متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی کے نشتر پارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ30 دسمبر کو22 اگست پیچھے رہ جائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 2016ءکا اختتام عوامی جلسہ عام سے کرنے کافیصلہ کرلیا، ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ جلسے کے بعد چہ میگوئیاں اور قیاس آرائیاں دم توڑ دیں گی، کراچی کل بھی ایم کیو ایم کا قلعہ تھا آج بھی قلعہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

سربراہ ایم کیوایم پاکستان نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد، کراچی والوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے، مردم شماری میں تاخیر کا مقصد سندھ کے شہری علاقوں کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنا ہے۔

مالی بحران کا شکوہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے جلد سیاسی اور فلاحی مقاصد کے لیے چندہ مہم کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :