19 دسمبر ، 2016
بھارتی ریاست کیرالہ کی پولیس نے 11 مرتبہ شادی کا ڈرامہ کرکے گھروں میں ڈکیتی مارنے والی خاتون کواس کے چارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا، خاتون شادی کرنےکےچند دن بعد گھرلوٹ کر فرارہوجایا کرتی تھی۔
کیرالہ کے شہرکوچی سے تعلق رکھنے والے شخص نے اکتوبر میں مقدمہ درج کرایا کہ اس کی بیوی میگھا شادی کے بعد زیورات اور 15لاکھ روپے لےکرفرار ہوئی۔
تحقیقات کےدوران پولیس پر انکشاف ہواکہ میگھا بھارگو راجستھان اور اندور کے 11افراد سے شادیاں رچا نےکےبعد انہیں لوٹ کر فرار ہوچکی ہے۔
میگھا کے اس کام میں اس کا شوہر بھی اس کا ساتھی تھا، دونوں مل کر امیر افرادکو پھانسنے کے بعد انہیں لوٹتےتھے۔