کاروبار
19 دسمبر ، 2016

روس کی پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی حمایت

روس کی پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی حمایت

 

روس نے پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے کی حمایت کرتے ہوئے اسے یورو ایشن اکنامک یونین سے منسلک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، پاک روس قربت سے بھارت میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے اگرچہ سرکاری طور پر پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے میں شمولیت کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

تاہم پاکستان میں روسی سفیر الیکسی ڈیڈوف نے سی پیک کو پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سی پیک کو روسی منصوبے یوروایشین اکنامک یونین سے منسلک کرنے کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔

بھارتی اخبار ماہرین کے حوالے سے لکھتا ہے کہ روس کی جانب سے پاکستان کے ساتھ سامنے آنے والی قربت خطے بھارتی مفادات کو چیلنج کر رہی ہے۔

مزید خبریں :