20 دسمبر ، 2016
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر مردہ اور بیمار مرغیوں کا 6 ہزار کلو گرام گوشت برآمد کر لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی آفیسر طاہرہ کلثوم کی قیادت میں ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے، مارکیٹ سے بیمار اور مردہ مرغیوں کا 6 ہزار کلو گوشت برآمد ہوا جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 9 دکانوں کو سیل کردیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ میں کارروائی کے دوران فوڈ اتھارٹی نے مرغی کے پر اورآنتیں ابال کر بیچنے والا یونٹ بھی سیل کردیا۔