پاکستان
20 دسمبر ، 2016

تشدد کے بڑھتے واقعات کے محرک افغانستان میں ہیں، منیراکرم

تشدد کے بڑھتے واقعات کے محرک افغانستان میں ہیں، منیراکرم

 

تشدد کے بڑھتے واقعات کے محرک افغانستان میں ہیں، تشدد پسند عناصر کی سرگرمیاں پڑوسیوں کے لیے باعث چیلنج ہیں ، پاکستان نے میں جنگ بندی کے دوران طالبان کے پاکستان میں ہونے کا الزام بھی مسترد کردیا۔

سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان پر مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ سرحد سے غیر قانونی آمدو رفت روکنے کے لیے بارڈر مینجمنٹ لازمی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ حزب اسلامی سے امن معاہدہ افغانستان کے دیگر گروپوں کے ماڈل ہے ،افغان فریقین سمجھیں کہ فوجی کوششوں سے امن نہیں آسکتا ۔

پاکستانی مندوب نے سردیوں میں جنگ بندی کے دوران طالبان کے پاکستان میں ہونے کا الزام مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ افغان سفیر محمود سیکل نے خطاب میں طالبان کے پاکستان منتقل ہونے کا الزام لگایا تھا ۔

مزید خبریں :