دنیا
20 دسمبر ، 2016

زیر حراست پاکستانی حملے میں ملوث نہیں : جرمن پولیس

زیر حراست پاکستانی حملے میں ملوث نہیں : جرمن پولیس

 

جرمنی کے شہر برلن میں ہوئے دہشت گرد حملے کے شبہے میں جرمن پولیس نے ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر اسے مشتبہ حملہ آور قرار دیا تھا تاہم پولیس نے زیر حراست پاکستانی کو برلن حملے سے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

جرمن پولیس نے برلن حملے کے الزام میں پاکستانی نوجوان کو غلطی سے حراست میں لینے پر معذرت کر لی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 23سالہ نوید کے کپڑوں سے نہ خون کے نشان ملے نہ ہی کسی دہشت گرد تنظیم سے اس کے تعلق کا ثبوت ہے۔

برلن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط آدمی کو پکڑ لیا ہے، زیر حراست پاکستانی کرسمس مارکیٹ حملے میں ملوث نہیں ہے۔

جرمن پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ حملے کا اصل مجرم اسلحے سمیت فرار ہے جو مزید نقصان کر سکتا ہے۔

پاکستانی نوجوان نوید جس ریفیوجی سینٹر میں رہ رہا تھا وہاں پولیس نے تلاشی لی ہے، نوید ایک کمرے میں دیگر چھ لڑکوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔

مزید خبریں :