26 جون ، 2012
پیرس…این جی ٹی…فرانسیسی پیلس آف ورسیلز میں روایتی آتش بازی کے میلے کا اہتمام کیا گیا۔سال میں پانچ بار ہونے والے اس میلے میں کئی گروپس ورسیلز گارڈن میں موجودگرینڈ کنال میں پانی کے مختلف کرتبوں اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ورسیلز گارڈن کے دروازے عام عوام کے لیے کھول دےئے جاتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ گرینڈ کنال کے دونوں اطراف جمع ہوکر اس شاندار آتش بازی اور موسیقی کی مدھر دھنوں سے محظوظ ہوتے ہیں۔