پاکستان
21 دسمبر ، 2016

سندھ کے لوگوں کو لاوارث نہیں چھوڑینگے: انیس قائم خانی

سندھ کے لوگوں کو لاوارث نہیں چھوڑینگے: انیس قائم خانی

پاک سرزمین پارٹی کے وائس چیئرمین انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے لوگوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، 23 دسمبر کے جلسے میں لاکھوں لوگ آئیں گے۔

انیس قائم خانی نے حیدرآباد میں مارکیٹ ٹاور، اناج منڈی اور دیگر کاروباری مراکز میں تاجروں سے ملاقات کی،انہوں نے تاجروں کو 23 دسمبر کے جلسے میں آنے کی دعوت دی اور پمفلٹ تقسیم کئے۔

’جیونیوز‘ سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے تمام لوگ ان کے ساتھ ہیں، 23 دسمبر کے جلسے میں اکثریت حیدرآباد کے لوگوں کی ہوگی اور دیگر شہروں کی نمائندگی ہو گی۔

انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ’’ہمارا حق، ادھر رکھ‘‘ مہم کا لائحہ عمل 23 تاریخ کو دیں گے۔

 

مزید خبریں :