دنیا
22 دسمبر ، 2016

برلن حملے کے مبینہ ملزم کے فنگر پرنٹس ٹرک سے مل گئے

برلن حملے کے مبینہ ملزم کے فنگر پرنٹس ٹرک سے مل گئے

 

جرمن حکام کو برلن حملے کے مبینہ ملزم کے فنگر پرنٹس ٹرک سے مل گئے ہیں، جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے حملے کے مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔

حکام کے مطابق فنگر پرنٹس حملے کے مبینہ ملزم 24سالہ تیونسی شہری انیس عامری سے مطابقت رکھتے ہیں، اس سے قبل عامری کی دستاویزات حملے میں استعمال ہونے والے ٹرک سے برآمد ہوئی تھیں۔

عامری اس سے قبل چار سال اٹلی کی ایک جیل میں بھی گزار چکا ہے، تاہم حکام کو اسے ملک بدر کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایمیرش شہر میں پناہ گزینوں کے ایک مرکز اور دیگر مقامات پر چھاپے بھی مارے ہیں، دو روز قبل کرسمس مارکیٹ حملے میں12 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :