Geo News
Geo News

پاکستان
26 جون ، 2012

پشاور میں پولیس مقابلہ، شدت پسند کمانڈر ہلاک

پشاور میں پولیس مقابلہ، شدت پسند کمانڈر ہلاک

پشاور … پشاور میں ایک شدت پسند کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے ماشوگگر میں طالبان کمانڈر عمر اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ ٹیکسی میں گذر رہا تھا۔ پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو وہ ٹیکسی سے اتر کر پولیس پر فائرنگ کی آڑ میں فرار ہونے لگے۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے عمر ہلاک ہوگیا اس کے قبضے سے دستی بم، پستول ، کارتوس برآمد کئے گئے۔ عمر کے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید خبریں :