12 جنوری ، 2012
نیویارک…میانمارکی جمہوریت پسند اپوزیشن رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ میانمار میں جمہوریت کا اہم موڑ آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانمار سیاسی دوراہے کی تبدیلی کے کنارے پہنچ چکا ہے اور جلد ہی جمہوری بریک تھرو ہوگا۔ آنگ سان سوچی جوکہ2010ء میں تقریباً20 سال کی قید کے بعد رہا ہوئی ہیں، نے نیویارک میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں شرکاء کو بتایاکہ اس مشکل وقت میں ہم آپ کی مدد کے طلب گار ہیں۔ میں اس وقت کو دیکھ رہی ہوں جب برما میں جمہوریت قائم ہوگی اور دنیا کے دوسرے مقامات پر اپنے دوستوں کے ساتھ آزادانہ رابطے کرسکیں گے۔ میانمار میں یکم اپریل کو انتخابات منعقد ہوں گے جن میں سوچی حصہ لے رہی ہیں۔