دنیا
26 دسمبر ، 2016

اسرائیل یہودی آباد کاری پر امریکا کی حمایت سے محروم

اسرائیل یہودی آباد کاری پر امریکا کی حمایت سے محروم

اسرائیل،فلسطینی سرزمین پر بستیاں بنانے پر امریکی حمایت سے محروم ہوگیا ،تاریخی اور دیرینہ امریکا اسرائیل دوستی کشیدگی میں تبدیل ہوگئی ، سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی حمایت پر تل ابیب میں امریکی سفیر کی طلبی روایتی طور پر امریکا ہر اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرتا رہا ہے ۔

امریکا کی پُشت پناہی میں دنیا پر دھونس جمانے والا اسرائیل ، آج امریکا کو ہی آنکھیں دکھانے لگا ۔فلسطین کے حق میں قرارداد کا معاملہ جنموں کے ساتھیوں کو آمنے سامنے لے آیا ۔

مقبوضہ فلسطین کی زمین پر اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل نے قرارداد کیا منظور کی،اسرائیل آستینیں چڑھا کر امریکا پر چڑھ دوڑا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سپر پاور کی سپر دوستی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اس قرارداد کے پیچھے امریکی صدر اوباما اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا ہاتھ تھا، انھی لوگوں نے مسودہ تیار کرایا، اس کے پیچھے لگے رہے اور اسے منظور بھی کرایا ۔

صرف یہ ہی نہیں اسرائیلی وزیراعظم ایسے بھڑکے کہ کرسمس کی چھٹیاں ختم ہونے کا بھی انتظار نہ ہوا اور تل ابیب میں امریکی سفیر ڈین شپیرو کو بلا کر ڈانٹ پلائی۔

جمعہ 23 دسمبر کو سلامتی کونسل نے اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی قرارداد منظور کرتے ہوئے اسرائیل سے بستیوں کی تعمیر ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

 

مزید خبریں :