پاکستان
26 دسمبر ، 2016

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 8ہوگئی

 

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 8ہوگئی ہے ، واقعے کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

ترجمان ڈی پی او شہباز ورک کے مطابق زہریلی شراب پینےسےمرنے والوں کی تعداد 8ہو گئی ہے ، جبکہ ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور الائیڈ ہسپتال فیصل آ باد میں اب بھی 14 افراد زیر علاج ہیں ۔

واقعے کی انکوائری کے لیے ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ، کرسمس کے موقع پر محلہ مبارک آباد کرسچین کالونی میں زہریلی شراب پینے سے 20سے زائد افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔

مزید خبریں :