27 دسمبر ، 2016
امریکا کی الیکٹرک ڈانس پرفارمر بہنوں کو پاکستانی نژاد ہونے کی وجہ سے بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا۔
کریویلا گرلز جہان یوسف اور یاسمین یوسف کو بھارت میں ہونے والے فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی لیکن کئی بار کی ویزا درخواست کے باوجود پاکستانی پس منظر رکھنے والی فنکار بہنوں کو بھارت نے ویزا دینے سے انکار کردیا۔
دونوں بہنوں نے بھارتی فیصلے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات جلد بہتر ہونے کی تمنا ظاہر کی ہے۔