کھیل
28 دسمبر ، 2016

میلبورن: پاکستان کے آسٹریلیا کیخلاف 7وکٹ پر 376رنز

میلبورن: پاکستان کے آسٹریلیا کیخلاف 7وکٹ پر 376رنز

 

 

میلبورن میں بارش کے بعد کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر376 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے اظہر علی نے شاندار اور ناقابل شکست 183رنز کی بڑی اننگز کھیلی ہے۔ بارش کے باعث آج میچ دوسری بار روکا گیا، جس کے بعد میچ اب دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

گرین شرٹس نے اپنی پہلی اننگز 310رنز 6 وکٹ پر دوبارہ شروع کی، تو317 رنز ان کو پہلا نقصان محمد عامر کی وکٹ کا ہوا، جو 29رنز اسکور کرکے مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ آج بارش کے باعث کھیل آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

اظہرعلی 183اور سہیل خان21رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اظہر علی پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اظہرعلی نے ماجدخان کے 158رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 1972میں اسی گرائونڈ میں یہ اسکور بنایا تھا۔

مزید خبریں :