دنیا
28 دسمبر ، 2016

سلامتی کونسل ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتی، اسرائیل

سلامتی کونسل ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتی، اسرائیل

اسرائیل کے ڈپٹی میئر کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل ہمیں اقدامات کے لیے ڈکٹیشن نہیں دے سکتی ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کے باوجود اسرائیل کا یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا منصوبہ برقرار رہے گا۔

ڈپٹی میئر میر ترجیمن(Meir Turgeman) کہتے ہیں کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں مزید5600 نئے مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔ منصوبے پر غور کے لیے اسرائیلی تعمیراتی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 

 

مزید خبریں :