کاروبار
28 دسمبر ، 2016

وزیر اعظم نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا

 

وزیر اعظم نواز شریف نے چشمہ تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔منصوبے سے 340میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکے گی ۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق چشمہ 3 اور 4 نیوکلیئرپاور پلانٹس سے 640میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی ،چشمہ نیو کلیئر پاور پراجیکٹ فور2017 میں جبکہ یہ پراجیکٹ 2030 میں مکمل ہوگا ۔

یہ بجلی گھر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور چائنا نیو کلیئر کارپوریشن کے اشتراک سے مکمل کیا جارہا ہے۔

ایٹمی توانائی کمیشن کے کراچی نیو کلیئر پاور پراجیکٹ کے ٹو اور کے تھری وسط مدتی ہدف ہے جس کے ذریعے 8800 میگاواٹ اضافی بجلی 2030میں شامل ہوگی۔

مزید خبریں :