دنیا
28 دسمبر ، 2016

اسرائیل جمہوری ریاست بنے یا یہودی ریاست، جان کیری

اسرائیل جمہوری ریاست بنے یا یہودی ریاست، جان کیری

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے دوست ہیں، اس کی مکمل سلامتی چاہتے ہیں، اسرائیل کی قانونی حیثیت کوچیلنج کرنےوالےاقدام کی مخالفت کی،اسرائیل اور فلسطین میں امن صرف دو ریاستی حل سےہی ممکن ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکانےاسرائیلی اورامریکی اقدارکےتحت ووٹنگ کی،فلسطین میں اسٹیٹس کو مستقل قبضے میں تبدیل ہورہاہے،امریکا نےاسرائیل کاساتھ کسی دوسرےملک کےمقابلےمیں ہمیشہ زیادہ دیا،یہودی آباد کاری سےمشرق وسطیٰ تنازع کے حل کو نقصان ہوگا۔

جان کیری نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کو مل کر ایک ساتھ رہنا ہوگا، مشرق وسطیٰ میں امن دو ریاستوں کے قیام سے قائم ہوسکتا ہے، اسرائیل کے پاس ایک ہی راستہ ہے،جمہوری ریاست بنے یایہودی ریاست، خطےمیں تصادم اورکشیدگی کسی کےمفادمیں نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صدر بارک اوبامانےامن کے لیے خطرات بھی مول لیے، امن کےامکانات معدوم ہوتےدیکھ کرامریکاخاموش نہیں رہ سکتا،سالہاسال کی کوششوں کےباوجوددوریاستی حل خطرےمیں ہے۔

 

مزید خبریں :