Geo News
Geo News

کھیل
26 جون ، 2012

ومبلڈن ٹینس نواک جوکووچ اور ماریہ شراپووا کا کامیاب آغاز

ومبلڈن ٹینس نواک جوکووچ اور ماریہ شراپووا کا کامیاب آغاز

لندن…ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ اور ماریہ شراپووا نے ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کا کامیاب آغاز کردیا، سابق چمپئن وینس ولیمز پہلے ہی راوٴنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں ایونٹ کے پہلے دن دفاعی چمپئن نواک جوکووچ نے اسپین کے یان کارلوس فریرو کو چھ تین، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی، سابق چمپئن راجر فیڈررنے بھی اسپین کے البرٹ ریموس کو چھ ایک، چھ ایک اور چھ ایک سے شکست دے کر دوسرے راوٴنڈ میں جگہ بنائی، خواتین ایونٹ میں روس کی ماریہ شراپووا نے پہلے راوٴنڈ میں آسٹریلیا کی اینیسٹیزیا روڈیونووا کو شکست دے دی، شاراپووا کی جیت کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا،بلجیم کی کم کلائسٹرز ، چین کی لی نا اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوزر نے بھی پہلے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کی، روس کی ایلینا ویزنینا نے امریکا کی وینس ولیمز کو اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

مزید خبریں :