02 جنوری ، 2017
برازیل کی جیل میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم 60قیدی ہلاک ہوگئے۔
برازیلین سکیورٹی حکام کےمطابق ریاست امیزون کے شہر مناس کی جیل میں دو منشیات فروشوں کے گروہوں کےدرمیان جھڑپیں گذشتہ شام سے شروع ہوئیں جو پیر کی صبح تک جاری رہی ،ان خونی جھڑپوں میں کم از کم 60افراد جوکہ زیادہ تر قید ی تھے، ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال کر منشیات فروش گروہوں کو قابو کرنے کی کوشش کی ۔