کھیل
03 جنوری ، 2017

سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

سڈنی ٹیسٹ:آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرےٹیسٹ میچ کا ٹاس آسٹریلیاکے کپتان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،آسٹریلیا تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز جیت کر پہلے ہیسیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں شرجیل خان ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے اور سمیع اسلم کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں،بائیں ہاتھ کے اوپنر پاکستان کے 225 ویں ٹیسٹ کرکٹر ہوں گے ،جبکہ عمران خان جونیئر کو سہیل خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میچ میں بارش بھی مداخلت کر سکتی ہے کیوں کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نےسڈنی ٹیسٹ کےپہلے روز بارش کا قوی امکان ظاہر کیا ہے ۔

مزید خبریں :