03 جنوری ، 2017
سعودی عدالت نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پچاس کے قریب غیر ملکی مزدوروں کو قید اور کوڑوں کی سزا سنادی ہے۔
عرب اخبار کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے 21 دسمبر 2016 کے دن بن لادن گروپ کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام گرفتار 49 غیر ملکی مزدوروں کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔
عدالت نے ہنگامہ آرائی پر اکسانے والے چند ملزمان کو چار ماہ قید اور 300 کوڑوں کی سزا سنائی جبکہ بقیہ ملزمان کو 45 دنوں کی قید کی سزا دی، تاہم اخبار نے سزائیں پانے والے یہ مزدوروں کی شہریت نہیں بتائی۔