03 جنوری ، 2017
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے اعتراف کیا ہے کہ 2010 میں وادی کے حالات خراب ہونے کے ذمے دار پاکستان یا کشمیری نہیں تھے۔ اُس وقت وہ بحیثیت وزیراعلیٰ ناکام رہے۔
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بحث کے دوران عمر عبداللہ نے کہا کہ 2010 میں جب وادی کے حالات خراب ہوئے تو انہوں نے کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنایا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بے شک بندوق ان کے کندھے پر نہیں تھی لیکن بطور وزیراعلیٰ حالات بہتر بنانے کی ذمے داری ان کی تھی جس میں وہ ناکام رہے۔ اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں وادی کی کشیدہ صورت حال پر بحث کے لیے اپوزیشن نے احتجاج کیا جس کے بعد اسپیکر نے بحث کی اجازت دے دی۔