دنیا
03 جنوری ، 2017

میری بری تصویر استعمال کیوں کی، ٹرمپ کی نیوز چینل پر تنقید

میری بری تصویر استعمال کیوں کی، ٹرمپ کی نیوز چینل پر تنقید

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کو اپنی بری تصویر استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

ڈونلد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سی این این کی جانب سے شائع کی گئی کتاب پر ان کی وہ تصویر لگائی گئی ہے جو انہیں سب سے بری لگتی ہے،سی این این کی یہ کتاب صدارتی انتخاب سے متعلق ہے۔

ٹرمپ اس سے قبل بھی میڈیا سے اپنی اچھی تصویرا ستعمال نہ کرنے کا گلہ کر چکے ہیں،اور بعض میڈیا اداروں پر انھوں نے کڑی نکتہ چینی بھی کی ہے۔

 

مزید خبریں :