04 جنوری ، 2017
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی ٹیسٹ میں کھانے کا وقفہ ہوگیا ہے۔ کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا کے 4وکٹ پر454 رن کا پہاڑ کھڑا کر دیا ہے۔
آج میچ کے دوسرے روز کینگروز نے اپنی پہلی اننگز 365رنز 3 وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو میٹ رینشا 184رنز اسکور کرکے عمران خان کا شکار بنے۔
اس وقت ٹیم کا اسکور 386رنز تھا۔
کھانے کے وقفے تک پیٹر ہینڈزکمب83 اور ہلٹن کارٹ رائٹ25 رن پرناٹ آؤٹ تھے۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ پر 68رنز کی شراکت قائم ہوگئی ہے۔ اب تک آسٹریلوی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 117اوورز کا کھیل ہوچکا ہے۔
اس سے پہلے میچ کے پہلے روز ڈیوڈوارنر113،اسٹیون اسمتھ 24اورعثمان خواجہ13 رن بناکرآؤٹ ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے2، یاسرشاہ نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا تھا۔