05 جنوری ، 2017
فرنس آئل کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو گیا ہے، نئی قیمت 52 ہزار 772 روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ۔
مقامی فرنس آئل کی قیمت ایک ماہ کے دوران 7 ہزار روپے اضافے سے52 ہزار 772 روپے فی ٹن ہوگئی ہے جبکہ درآمدی فرنس آئل کی قیمت میںبھی 4149 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 47 ہزار 415 روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔