05 جنوری ، 2017
منا بھائی یعنی سنجے دت کی فلمی دنیا میں واپسی ہو گئی ہے ،ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت نے شراب بھی چھوڑ دی ہے۔
ابتدائی طور پر کہا جارہا تھا کہ سنجے دت کی فلموں میں واپسی سدھارتھ آنند کی فلم’’نیکسٹ‘‘ سے ہوگی، تاہم یہ پروجیکٹ نامعلوم وقت تک ملتوی ہوجانے کے سبب وہ ودھو ونود چوپڑا کی بہن شیلی دھر کی فلم ’’مارکو بھائو‘‘ کی طرف چلے گئے، تاہم شیلی دھر ابھی اس فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہی ہیں، جس کے سبب 57 سالہ بھارتی سپر اسٹار کی واپسی اومنگ کمار کے باپ، بیٹی کے بدلے پر مبنی ڈرامہ ’’بھومی‘‘ سے ہوگی۔
اس فلم میں وہ یو پی کے ایک مقامی شخص کا کردار ادا کریں گے،جس کے لیے انہوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اس کے لیے وہ شراب پینا بھی چھوڑ چکے ہیں۔بھومی جنوری کے آخر تک ریلیز ہوجائے گی اور اس کی تمام تر شوٹنگ آگرہ میں ہوگی۔