05 جنوری ، 2017
سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کےپہلی اننگز کے اسکور 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، بارش کے باعث تیسرے روز کاکھیل چار گھنٹے کے بعد شروع ہوا۔سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز کو پنک ڈے کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
سڈنی ٹیسٹ میں جب دوسرے دن کے کھیل ختم ہواتوپاکستا ن نے اپنی پہلی اننگ میں2 وکٹوں کے نقصان پر 126 ر نز بنائےتھے،یونس خان64جبکہ اظہر علی58رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
اس سے قبل آسٹریلیا نےاپنی پہلی اننگ 538 رنز 8وکٹوں کے نقصان پرختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے تین روز قبل ہی سڈنی میںبارش کی پیش گوئی کر دی تھی۔ سڈنی ٹیسٹ میںتیسرےروزکےکھیل سےپہلےتیزبارش شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری ہےجس کے باعث تیسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوا۔
سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن کو ’’پنک ڈے‘‘ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، شائقین کرکٹ نے گلابی رنگ کو ترجیح دی جس کے باعث اسٹیڈیم میں ہرطرف گلابی رنگ نظر آرہا ہے۔