پاکستان
06 جنوری ، 2017

فوجی عدالتوں کی مدت آج ختم ہورہی ہے

فوجی عدالتوں کی مدت آج ختم ہورہی ہے

 

عبدالقیوم صدیقی...دہشت گردوں کو سزا دینے والی فوجی عدالتوں کی مدت آج ختم ہورہی ہے، فوجی عدالتیں کل سے دہشت گردوں کے مقدمات نہیں سن سکیں گی۔

فوجی عدالتوں کے مستقبل سے مشیر قانون بیرسٹر ظفر اللہ لاعلم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ وزارت قانون نہیں بلکہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے۔

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کہتے ہیں کہ مقدمات اب انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، فوجی عدالتیں دو سال کے لیے قائم کی گئی تھیں۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کل سے 160مقدمات انسداد دہشت گردی عدالتوں کے سپرد ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :