06 جنوری ، 2017
جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث چار افغان مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اسے ایران کے جنوبی صوبہ فارس کا علاقہ خونج میں مقامی وقت كکے مطابق صبح 6 بجے محسوس کیا گیا تھا۔
ضلعی كرائسز مينجمنٹ نے ایک بيان ميں كکہا ہے کہ زلزلے سے گاؤں سیف آباد زیادہ تر متاثر ہوا ، جس کے نتیجے میں وہاں چار افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہے، جبکہ ایک اور گاؤں چار طلا میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد دیکر فارغ كکردیا گيا۔