07 جنوری ، 2017
روس سمیت دنیا بھر میں قدامت پسند مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں ، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔
روس کے دار الحکومت ماسکو میں شدید سردی کے باوجود لوگوں کی جانب سے مختلف گرجا گھروں میں عبادت کے ساتھ روایتی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔
مسیحی برادری نے اس موقع پر دنیا بھر کے کئی گرجا گھروں میں تقریبات کا انعقاد کیا، آرتھوڈوکس عیسائیوں کی بڑی تعداد روس ، آرمینیا ، یونان ، رومانیا ، سائیبریا ، جارجیا ، بلغاریا ، مقدونیا ، ایتھوپیا، بیلاروس، مصر، اردن ،، البانیا اور دیگر ممالک میں آباد ہے ۔
قدامت پسند عیسائیوں کا ماننا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت 7 جنوری ہے۔