09 جنوری ، 2017
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں مکمل ہیں، بین البراعظمی میزائل کاتجربہ کسی بھی وقت کیاجاسکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ملکی سربراہ کم یونگ ان کی طرف سے حکم ملنے پر یہ تجربہ کسی بھی مقام سے کیا جا سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے اسلحے کی اس دوڑ کے لیے امریکا کی دشمن پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
کم یونگ ان نے کہا تھا کہ شمالی کوریا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔