دنیا
10 جنوری ، 2017

کابل میں دو خودکش دھماکے ،27 افراد ہلاک

کابل میں دو خودکش دھماکے ،27 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں27 افراد ہلاک جبکہ ستر زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو الگ خودکش حملے افغان پارلیمنٹ کے قریب کیے گئے۔جن میں سے ایک حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔سیکورٹی حکام کے مطابق ایک خودکش بمبار نے منگل کو کابل میں واقع دارالامان کے علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

کچھ دیر بعد اسی سے مربوط ایک دوسرے حملے میں ایک کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا ۔ان دھماکو ں کے نتیجے میں ستائیس افراد ہلاک جبکہ ستر زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر عام شہری اور پارلیمنٹ کے ملازمین تھے۔

ادھر طالبان کا کہنا ہے کہ انکا نشانہ ایک منی بس تھی جو کہ افغانستان کے مرکزی خفیہ ادارے کے اسٹاف کو لیکر جارہی تھی۔اس سے قبل افغان شہر لشکرگاہ میں افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے سے سات افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

 

مزید خبریں :