پاکستان
10 جنوری ، 2017

فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کم ہوئی ،کورکمانڈر کانفرنس

فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کم ہوئی ،کورکمانڈر کانفرنس

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج قومی سلامتی کے لیے تمام ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا جی ایچ کیو راولپنڈی میں انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں اتفاق پایا کہ فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان عدالتوں کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی کو خوب سراہا، سب کا اتفاق تھا کہ فوجی عدالتوں نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔

آرمی چیف نے کروز میزائل بابر تھری کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک اداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھا جائے اور نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی کے لیے ہرممکن کوششیں کی جائیں۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں قومی سلامتی اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن ضرب عضب اور اس کے مثبت اثرات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

مزید خبریں :