13 جنوری ، 2017
ویسٹ انڈیز نے مارچ میں پاکستان آ کر دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی پیش کش مسترد کر دی ہے، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے دورے کے لیے سیکیورٹی خطرات کا اظہار کیا تھا۔
ایک غیر ملکی کر کٹ ویب سائٹ نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کر کٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈکی رواں سال مارچ میں پاکستان کے دورے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
ویسٹ انڈین بورڈ نے فیڈریشن آف کر کٹ کنٹرول بورڈ کی ہدایت کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔واضح رہے کہ پی سی بی نےویسٹ اندیز کرکٹ ٹیم کو 19اور20 مارچ کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی تجویز دی تھی۔