13 جنوری ، 2017
پی سی بی کے چیئر مین شہریارخان نے کہا ہے کہ باسط علی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔
شہریار خان کا کہنا ہے کہ کر کٹ کے حوالے سےپی سی بی نے اہم فیصلے کئےہیں، لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانھوں نے بتایاکہ باسط علی کونکالانہیں تھا، باسط علی کونکالنےکی خبرغلط تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے وضاحت کی کہ باسط علی کوکوچنگ سے روکا گیا تھا،انہوں نے مزید بتایاکہ کبیرخان کوخواتین ٹیم کاہیڈکوچ مقررکرنےکافیصلہ کیاگیاہے،ان کےتحفظات دورکردیےہیں
واضح رہے کہ باسط علی کا انٹرنیشنل کرکٹرمحمودحامد کے ساتھ تنازع ہواتھا جس کے بعد پی سی بی نے باسط علی سے متعلق یہ فیصلہ کیا ،باسط علی ویمنزٹیم کے کوچ تھے۔