کاروبار
13 جنوری ، 2017

پاکستان اسٹاک ،ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار 210 کی سطح پر بند

پاکستان اسٹاک ،ہنڈریڈ انڈیکس 49 ہزار 210 کی سطح پر بند

 

کاروباری ہفتے کے اختتام پرپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھنے پر آیا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 306 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 210 کی سطح پر بند ہوا،حصص بازار میں 51 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پہلے سیشن میں خریداری دیکھی گئی، جس سے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 157 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 673 پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا۔

دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 365 پوائنٹس تک کمی ہوئی۔

تاہم کاروبار کا اختتام 306 پوائنٹس کمی سے 49 ہزار 210 کی سطح پر ہوا، ہفتے کے آخری روز 51 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

مزید خبریں :