کھیل
14 جنوری ، 2017

جوہانسبرگ: سری لنکا کے 4وکٹ پر 80رنز

جوہانسبرگ: سری لنکا کے 4وکٹ پر 80رنز

 

جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان جوہانسبرگ میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں کھیل کے دوسرے دن جنوبی افریقا نے پہلی اننگ کے اختتام پر 426رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آئوٹ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد سری لنکا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک 80رنز 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے تھے۔

اس سے پہلے پروٹیز کی جانب سے ڈومنی نے 155اور آملہ نے 134 اسکور کیے تھے۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی سنچریوں کے علاوہ ٹیم کا کوئی بیٹسمین اسکور میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکا تھا۔ لنکن بولرز کی جانب سے پرادیپ اور کمارا نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

 

مزید خبریں :