27 جون ، 2012
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا نے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مرو میں دو افراد موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کہ ان کی موٹرسائیکل سٹرک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار محمد شریف اور نبی دوست شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول اسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔