16 جنوری ، 2017
مصر کی عدالت عظمیٰ نے جزائر کی ملکیت سعودی عرب منتقلی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
قاہرہ میں عدالت عظمیٰ نے پیر کے روز بحیرہ احمرہ میں دو جزائر تیران اور صںافیر کی سعودی عرب منتقلی سے متعلق معاہدے کے خلاف جاری ہونے والے سابقہ فیصلے کے خلاف دائر حکومتی اپیل کو یہ کہہ کر خارج کردیا کہ یہ معاہدہ غیر آئینی ہے، اور آئین کے آرٹیکل 151 سے متصادم ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2016 میں سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورہ مصر کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی نے دونوں جزائر کی ملکیت سعودی عرب کو منتقل کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
حکومت کا موقف تھا کہ یہ جزائر سعودی عرب کی ملکیت تھی جسے امانتا ً مصر کے حوالے کیا گیا تھا، اور اب حکومت مصر اسے واپس سعودی ملکیت میں دے رہی ہے۔