16 جنوری ، 2017
چین نے کہا ہے کہ بھارت کے لیے نیوکلئیر سپلائرز گروپ کی رکنیت کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو اوباما جاتے جاتے بھارت کو دے جائیں گے۔
نیوکلیئرسپلائرزگروپ میں بھارت کی شمولیت کے مخالف ملکوں کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایٹمی عدم پھیلاو کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے اس لیے وہ این ایس جی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ چین ، بھارت کو این ایس جی رکنیت دینے کا مخالف ہے اور وہ اس حوالےسے پی فائیو اجلاسوں میں بھی اسکی کھل کر مخالفت کرچکا ہے۔